ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صدر رام ناتھ کووند 579طالب علموں کو تقسیم کریں گے ڈگریاں اور میڈل

صدر رام ناتھ کووند 579طالب علموں کو تقسیم کریں گے ڈگریاں اور میڈل

Fri, 05 Jan 2018 20:35:37    S.O. News Service

بندہ (اترپردیش)،5؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) صدر رام ناتھ کووند آئندہ آٹھ جنوری کو چترکوٹ کے جگدگر رامبھدراچاریہ دبیاگ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں 579 طلبا و طالبات کو مختلف ڈگریاں اور میڈل تقسیم کریں گے۔جگدگر رامبھدراچاریہ دبیاگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش چندر دوبے نے یہاں بتایا کہ صدر کووند آئندہ آٹھ جنوری کو یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شامل ہوں گے اور یونیورسٹی کے 579 طلباء و طالبات کو ڈگریاں اور میڈل سے تقسیم کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ کووند جن طلباء کو ڈگری اور میڈل سے نوازیں گے، ان میں بی اے ،بی ایڈ ،بی ایف اے ،بی بی اے ،بی ایم اے ، ایم ای ڈی ،پی ایچ ڈی اور دیگر کورسز کے طلباء و طالبات شامل ہیں۔


Share: